نیپال دنیا کا واحد ملک ہے جس کا پرچم نہ مستطیل ہے نہ چوکور بلکہ ایک منفرد اور مثالی شناخت رکھتا ہے – ملاحظہ کرتے ہیں یہ خوبصورت اور جذب حب الوطنی سے سرشار نظم ،،،،،،،،،
ہمارے دیس کا پرچم بڑا نرالا ہے
ہماری جان ہے پہجان ،شان والا ہے
فلک سے توڑ کے لایا ہوں چاند سورج کو
جدھر بھی دیکھو جوانو عجب اجالا ہے
کبھی جھکے نہ مری شا ن ہے مرا پرچم
جگر کے خون سے ہم سب نے اس کو پالا ہے
کبھی ڈرینگے نہیں آندھی اور بجلی سے
تو آزما لے ، مرے سامنے ” ہمالہ ” ہے
کبھی کسی کی غلامی نہیں ہوئی مجھ سے
مثالی ” امن و اخوت ” دلوں میں ڈالا ہے
اٹھو سنوار دو انصر وطن کی قسمت کو !
سنہرے جھنڈے کو سر دے کے تو سنبھالا ہے
محب قوم و وطن : انصر نیپالی
آپ کی راۓ