گوشالا، 13 اگست: موسلادھار بارش کے بعد مہوتری، دھنوشا اور کچھ دنوں سے سرلاہی ضلع کے متحدہ جیل کے طور پر موجود جلیشور جیل زیر آب ہوگیا۔
ضلع میں گذشتہ رات موسلاد ھار بارش کے پانی سے جلیشور جیل آج زیر آب ہوگیا۔ 160سالہ پرانا رانا کے زمانہ کا جلیشور جیل جلیشور جیل جلیشور نگر پالیکا -2 میں سب سے زیادہ گہرے مقام پر واقع ہے بارش کے موقع پر یہ جیل بار بار زیر آب ہوجانے کی اطلاع جیلر سوبھیندر ٹھاکر نے دی۔
بارش کی وجہ سے جیل کے احاطہ میں اور باہر چاروں طرف پانی سے بھرا ہے، اور آفس ہیڈ و ملازم انتظامیہ پینل میں بھی پانی سرایت کر چکا ہے۔
جیل کے اندر قیدی کے رہنے والا جیل خانہ سے پانی نکلنے کے لئے بنایا گیا نالہ بھر کر باہر کا پانی اندر داخل ہونے کی خبر چوکیدار شری نراین مہتو نے دی۔
آپ کی راۓ