اگر عوام کو سماجی انصاف نہیں ملا تو نیپال سیریا بن جائے گا : رکن پارلیمان آفتاب عالم

کٹھمنڈو والے آسامی بنگالی بھوٹانی تبتی اور چینی کو نیپالی مانتے ہیں لیکن مدھشیوں کو انڈین کہہ کر ان کا دل دکھاتے ہیں

14 اگست, 2018

کیئر خبر/کٹھمنڈو  14 اگست

آج پارلیمنٹ میں سینیر کانگریسی لیڈر اور سابق وزیر مسٹر آفتاب عالم نے اولی حکومت کو زبردست لتاڑ لگائی انہوں نے اپنی تقریر میں کمیونسٹ حکومت کو  کوستے ہویے کہا ملک میں جس طرح کی سماجی نا انصافی کا چلن بڑھا ہے ڈر لگتا ہے کہیں دیش میں انارکی کا بول بالا نہ ہوجاے آج کمزوروں اور اقلیتی طبقات کے ساتھ  جو بھید بھاو اور ناروا سلوک ہورہا ہے اور اس میں سرکار پوری طرح ملوث ہے کہیں اس کو سیریا بنانے کی سازش تو نہیں ہورہی ہے –

انہوں نے کہا کہ ہم آہنگی کا کام صرف کانگریس کرتی رہی ہے گنیش مان سنگھ نے ایک بار کہا تھا کہ شیخ ادریس کو ملک کا پرائم منسٹر بنا کر دیش کو خیر سگالی کا مسیج دیا جائے 

کمیونسٹ سرکار تو مدھشیوں اور اقلیتوں کے حقوق ہڑپنا چاہ رہی ہے انہوں نے کہا کہ ترائی اور پہاڑ  میں کوئی فرق نہیں ہونا چاہیے سب نیپالی ہیں آج ترائی والوں کو کٹھمنڈو والے نیپالی ماننے کو تیار نہیں ؛ انہوں نے کیئر خبر کو بتایا کہ کہ کٹھمنڈو والے آسامی بنگالی بھوٹانی تبتی اور چینی کو نیپالی مانتے ہیں لیکن مدھشیوں کو انڈین کہہ کر ان کا دل دکھاتے ہیں 

اگر یہ صورتحال فورا بند نہ ہوئی تو آپس میں نفرتیں بڑھیں گی اور حالات خراب ہوتے جاینگے”-  

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter