مکہ میں تبدیلی غلاف کعبہ کی روح پرورتقریب منعقد

20 اگست, 2018

مکہ مکرمہ: وقوف عرفہ کے لیے عازمین حج کے میدان عرفات روانہ ہونے کے بعد آج صبح مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔ نئے غلاف کعبہ کی تیاری میں 120 کلو خالص سونا اور 100 کلو چاندی اور اٹلی سے منگوایا گیاپونے سات کوئنٹل ریشم کا دھاگہ استعمال کی گئی۔

کسویٰ کے نام سے معروف غلاف کعبہ ہر سال9ذی الحجہ کو بعد نماز فجر تبدیل کیا جاتا ہے۔غلاف کعبہ پر قرآنی آیات تحریر ہیں اور اسے دارالکسویٰ فیکٹری میں 200ماہر بنکروں نے تیار کیا۔اس کی تیاری پر کئی کروڑ سعودی ریال لاگت آئی۔

اتارا گیا غلاف کعبہ تراشا جائے گا اور اس کے تراشے غیر ملکی شاہی مہمانوں اور شخصیات کو بطور ہدیہ پیش کیے جائیں گے۔تقریب تبدیلی غلاف کعبہ میں مکہ کے گورنر اور دیگر اہم شخصیات اور حکام نے شرکت کی ۔غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب 23لاکھ عازمین حج کی میدان عرفات روانگی کے بعد شروع ہوئی ۔

واضح ہو کہ 23 لاکھ کے لگ بھگ عازمین حج نے وقوف عرفہ کیا اور ا س دوران مسجد نمرہ سے امام حرم کا خطبہ حج سنا اور ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کی بعدازاں عازمین حج غروب آفتاب کے ساتھ ہی مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں وہ نمازِ مغرب اور عشا قصر کے ساتھ ایک ساتھ پڑھیں گے، عازمین رات بھر کھلے آسمان تلے قیام کریں گے اور رمی جمرات کے لیے کنکریاں چنیں گے۔ پھر قربانی کے بعد سر منڈوا کر احرام کھول دیں گے اور طواف زیارت کریں گے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter