عمران کے نام مودی کا خط، مبارکبادی کیساتھ مذاکرات کا عندیہ
اسلام آباد// پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔حلف برداری کے بعدمحکمہ خارجہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہنے بتایا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کل خط بھیجا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دی ہے اور مذاکرات کا تاثر دیاہے۔شاہ محمود قریشی کے مطابق پی ایم نریندر مودی نے خط میں لکھا،’’ پڑوسی ملک سے ہمارے رشتے ہمیشہ اچھے رہے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی نئی حکومت ہندستان سے بہترین اور باہمی تعاون کرے گی‘‘۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندستان کے ساتھ مسلسل اورغیر مشروط بات چیت کی ضروت ہے۔ دونوں ہی ممالک کو اس کے لئے قدم بڑھانے ہوں گے ۔پاکستان کے نئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ’’میں ہندستانی میڈیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم صرف پڑوسی نہیں ہیں، ہم ایک جوہری ہتھیار والے ملک ہیں۔ ہم دونوں کے پاس ہی یکساں وسائل ہیں۔ ہمارے پاس طویل وقت سے کنچے آ رہے مدعے ہیں اور دونوں ہی ملک ایک دوسرے کی پریشانیاں سمجھتے ہیں لیکن ہمارے پاس سوائے بات چیت کے کوئی راستہ نہیں، ہم خطرہ نہیں اٹھا سکتے‘‘۔انہوں نے کہاکہ یہ مسائل پیچیدہ ہیں اور کئی پریشانیاں آئیں گی لیکن ہمیں کوشش کرتے رہنا ہے۔ ہمیں ماننا ہوگا کہ ہم پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمیں یہ بھی قبول کرنا ہوگا کہ کشمیر ایک حقیقت ہے،ہم چاہیں یا نہ چاہیں کشمیر ایک حقیقت ہے جسے دونوں ممالک نے تسلیم کیا اور اعتراف بھی کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری سوچ اور رویہ الگ الگ ہو سکتا ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ ہم اس میں تبدیلی لائیں‘‘۔شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ پاکستان اور بھارت ایٹمی قوت ہیں دونوں کو حقائق کو سامنے رکھ کر چلنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ بھارت سے تسلسل کے ساتھ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان تنازع ہے جسے مل کر حل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ میں بھارتی وزیر خارجہ کو کہنا چاہوں گا کہ مذاکرات کے سوا مسائل کا کوئی حل نہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آنجہانی واجپائی کے ساتھ کشمیر ڈکلیئریشن تاریخ کا حصہ تھا اور پاکستان اور بھارت کو حقائق کو مدنظر رکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ’کشمیر ایک اہم مسئلہ ہے اور بھارت کو یہ تسلیم کرنا پڑے گا‘۔قریشی نے کہا کہدونوں کو حقائق کو سامنے رکھ کر چلنا ہوگا، ہمیں حقائق تسلیم کرنا ہوں گے، ہم چاہیں یا نہ چاہیں کشمیر ایک حقیقت ہے جسے دونوں ممالک نے تسلیم کیا اور اعتراف بھی کرتے ہیں۔
مودی نے اچھے پڑوسی کے تعلقات کا عہد کیا:حکومت ہند
نئی دہلی/یو این آئی/ بھارتی حکومت نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان کو تحریر کردہ خط میں دونوں ملکوں کے درمیان اچھے پڑوسیوں کے رشتے قائم کرنے اور خطے کے لوگوں کی بھلائی کے لئے مثبت اور تعمیری رابطہ رکھنے کے تئیں عہد کا اظہار کیا تھا۔ پاکستان کے نئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مسٹر مودی کے خط کے سلسلے میں کئے گئے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ درست ہے کہ مودی نے عمران خان کو اٹھارہ اگست کو خط لکھ کر مبارک باد دی تھی اور دونوں ملکوں کے درمیان ‘اچھے پڑوسی کے تعلقات قائم کرنے کے تئیں ہندوستان کے عہد ‘ کا اظہار کیا تھا۔ لیکن اس میں پاکستان کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا تھا۔ خط میں مودی نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت کے سہل انداز میں اقتدار سنبھالنے سے لوگوں کا جمہوریت پر اعتماد مضبوط ہوگا ۔ انہوں نے پاکستان کے عام انتخابات کے نتائج آنے کے بعد بھی خان کے ساتھ ٹیلی پر ہوئی اپنی بات چیت کو یاد کرتے ہوئے برصغیر ہند و پاک میں امن ‘ سلامتی اور خوشحالی کے نقطہ نظر کو ایک دوسرے سے شریک کیا تاکہ خطے کو تشدد اور دہشت گردی سے آزاد کرکے ترقی پر توجہ مرکوز کی جاسکے ۔
آپ کی راۓ