مسجد الحرام پر قبضہ کرنے والے جہیمان العتیبی کے بیٹے ہذال نے حال ہی میں سعودی عرب کے نیشنل گارڈز میں کرنل کی پوسٹ سنبھال لی ہے۔
ہذال کے والد نے 20نومبر 1979کو مکہ میں مسجدالحرام کو 200سے 300افراد کے ہمراہ یرغمال بنایا تھا۔
جہیمان کی سربراہی میں مسجدالحرام میں یہ قبضہ دو ہفتے تک رہا تھا اور اس کے نتیجے کئی سو لوگ جان سے گئے تھے۔
ہذال مکہ پر کیے جانے والے حملے کے وقت صرف ایک برس کے تھے۔
سعودی عوام اس خبر کی خوب تشہیر کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ایسا صرف معتدل اور منصف سعودی عرب میں ممکن ہے۔
سعودی عوام اس بات کو سراہ رہے ہیں کہ ملک انتہاء پسندی کی بدترین مثال کا بیٹا اب سیکیورٹی اداروں کا اہم حصہ ہے۔
آپ کی راۓ