حیدرآباد 9ستمبر – دلہن کے خوبصورت نہ ہونے کے غم میں ولیمہ کے دوسرے دن دلہے نے خودکشی کرلی۔یہ افسوسناک واقعہ آندھراپردیش کے وجیانگرم ٹاون میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق وجیانگرم کے بابا مٹا علاقہ سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ شیخ متین کا نکاح سالور سے تعلق رکھنے والی مبینہ کے ساتھ 2 ستمبر کو طے پایا۔4 ستمبر کو وجیانگرم ٹاون میں ولیمہ کی تقریب منعقد ہوئی۔دوسرے دن متین صبح 10 بجے اچانک گھر سے لاپتہ ہوگیا اور شام تک گھر واپس نہ آنے پر ان کے رشتہ داروں نے ٹاون میں مختلف مقامات پر تلاش کیا۔متین اپنے ایک دوست کے مکان میں فین سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔گھر والوں کا کہنا ہے کہ متین کو دلہن پسند نہیں آئی۔شادی کی صبح ہی اس نے اپنی ماں سے دلہن کے چہرے پر دھبے ہونے کی شکایت کی اور اسی دن دلہن کو جلد کے ڈاکٹر کو بتایا بھی گیا تھا ۔گھر والوں نے بتایا کہ شادی کی رات سے ہی متین دلہن کے چہرے کے معاملے میں مایوس تھا۔ شاید اسی غم میں اس نے خودکشی کر لی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ متین سرکاری ملازم تھا اور قریب کے تحصیل آفس میں وی آر او کی خدمات انجام دے رہا تھا
آپ کی راۓ