مذہبی گھرانوں کے بچوں میں کامیابی کا تناسب عام طلبہ سے زیادہ

13 ستمبر, 2018

برطانوی ماہرین کی تحقیق کے مطابق مذہبی گھرانوں میں پلے بڑھے بچوں میں کامیابی کا تناسب عام طلبہ سے زیادہ ہوتا ہے۔

برطانیہ کی یونیورسٹی کالج لندن کے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کی تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے طلبہ چاہے کسی مذہبی اسکول میں تعلیم حاصل نہ بھی کریں ان کی شعوری سطح عام بچوں سے زیادہ ہوتی ہے۔

برطانوی ماہرین کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مذہبی گھرانوں میں والدین اپنے بچوں کی کڑی نگرانی کرتے ہیں اورخاندانی روایات کا بھی اس کامیابی میں بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔

تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مذہبی اسکولوں میں جانے والے بچوں کا او لیول سے بہتر رزلٹ حاصل ہوا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter