امریکا میں طوفان فلورنس سے 6 افراد ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں سمندری طوفان فلورنس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، شمالی کیرولائنا میں مختلف حادثات میں ماں اور بچے سمیت6افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔سیکڑوں افرادمحصور ہو کر رہ گئے ، 168کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی نے درخت اکھاڑ دئیے،7لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔ مختلف علاقوں اور اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہے، کئی علاقوں میں 2فٹ تک پانی جمع ہو گیا ۔ شمالی کیرولائنا کے گورنر ک نے کہا کہ بعض مقامات پرپانی کی سطح 10فٹ تک بلند ہے، طوفان کے دوران پانی میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
آپ کی راۓ