بھارت: ایک ساتھ 3 طلاقیں دینے والا شوہر جیل جائیگا

20 ستمبر, 2018

بھارت میں ایک ساتھ تین طلاق دینے والے شوہر کو تین سال کے لیے جیل جانا ہوگا ، بھارتی کابینہ نے آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

بھارتی وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں تین طلاقوں کو قابل سزا جرم قرار دینے کے آرڈیننس کی منظوری دے دی ۔

آرڈیننس کی رو سے تین طلاقوں کو جرم صرف اسی صورت میں قرار دیا جائے گا جب طلاق پانے والی خاتون یا اس کے اہل خانہ مجسٹریٹ کے پاس شکایت درج کرائیں گے۔

بھارتی حکومت نے تین طلاقوں کو قابل سزا قرار دینے کا قانون آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرنے کا فیصلہ بل کی پارلیمنٹ سے منظوری میں ناکامی کے بعد کیا ہے ۔

بھارتی لوک سبھا اس بل کی منظوری دسمبر میں دے چکی تھی ، مگر راجیہ سبھا میں اس بل پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter