پاکستان نے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کی گیدڑ بھبکیوں کا کرارا جواب دیا اور کہا کہ بھارتی جنرل کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے ،ہم امن چاہتے ہیں لیکن اس خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کے بیان ’پاکستان کو درد محسوس کرانے کا وقت آگیا ہے‘ کے جواب میں کہا کہ جنگ اس وقت ہوتی ہے جب کوئی جنگ کےلئے تیار نہ ہو، ہم جنگ کےلئے تیار ہیں،ایساوقت آیایاکسی نےصبرکاامتحان لیاتوقوم کومایوس نہیں کریں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئےکہا کہ ہم کسی فوجی کی لاش کی بے حرمتی نہیں کرسکتے خواہ وہ دشمن ملک کا ہی کیوں نہ ہو،ہماری فوج کا کوڈ آف کنڈیکٹ ہمیں ایسا کرنے سے روکتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت نےحالات کارخ موڑنےکیلئےپاکستان دشمنی کابیانیہ اپنایاہے،بھارت ڈاک ٹکٹوں کا بہانہ بنا رہا ہے،پاکستان امن پسند ملک ہے، دنیا میں بہت سے ملکوں سے ہماری بات چیت ہورہی ہے ،حکومت پاکستان کی آج بھی آفر ہے آپ آئیں ،ٹیبل پر بیٹھ کر بات کریں۔
ترجمان پاک فوج نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے اور جنگ کے لیے تیار ہے، لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
میجر جنرل آصف غفور کا کہناتھاکہ پاکستان کو دہشت گردی کا شکار بنایا گیا، ہم نے کامیابی کے ساتھ دہشت گردی کامقابلہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بھارتی حکومت کو کرپشن کے الزامات پر تنقید کا سامنا ہے ، وہاں آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں،ہم امن پسندی کو آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک چل رہی ہے ،وہاں کشمیریوں کی تیسری نسل ہے جو قربانیاں دے رہی ہے،بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ایک سیاسی جدوجہد کا سامنا ہے ۔
انہوں نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا اور کہا کہ ری الائنمنٹ ہورہی ہے ، بہت سے ملکوں سے ہمارے تعلقات بہتری کی طرف جارہے ہیں ،ایک مفروضہ تھا پاکستان پارٹ آف پرابلم ہے، وہ اب پارٹ آف دی سلوشن ہے۔
آپ کی راۓ