بھارت: گورکھپور کے مشہورانسفلائٹ ڈاکٹر کفیل خان کو یوگی کی پولیس نے بہرائچ کے اسپتال سے اٹھا کر غایب کردیا

26 ستمبر, 2018

گورکھپور 26 ستمبر / کیئر خبر

گزشتہ کل گورکھپور کے مشہورانسفلائٹ معالج ڈاکٹر کفیل خان کو یوگی کی پولیس نے بہرائچ کے اسپتال سے اٹھا کر غایب کردیا بہرائچ میں مسلسل ہونے والی بچوں کی اموات پر ڈاکٹر کفیل بہرائچ ضلع اسپتال پہنچے تھے اور بیمار بچوں کا معاینہ کرتے وقت انھیں پولیس نے بلا وجہ اٹھا لیا اور اپنے ساتھ لے گئی . وہ کہاں ہیں اہل خانہ کو اس کی خبر نہیں

ڈاکٹر کفیل کے بھائی عدیل خان نے تو کسی انہونی کا خدشہ ظاہر کیا ہے

خیال رہے ڈاکٹر کفیل انسفلائٹ کے ماہر مانے جاتے ہیں بی آر ڈی ہاسپٹل میں ہونے والی سیکڑوں بچوں کی اموات پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا 

عادل خان کے مطابق ان کے خاندان کو مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے؛ ایک مرتبہ ان کے بھائی کو گولی بھی ماری گئی تھی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter