دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام ہونے والی کل جماعتی کانفرنس نے بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔
دفاع پاکستان کونسل کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیےکے مطابق کل جماعتی کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر اقوام متحدہ کی رپورٹ حقائق کے مطابق ہے اورجنگ کی بھارتی دھمکیاں جنوبی ایشیاکاامن بربادکرنےکی سازش ہیں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت پر پاکستان عالم اسلام کا قائد بن چکا ہے، مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں اور ریاست مدینہ کے تصور پر عمل کرتے ہوئے مدارس پر پابندی لگانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
انہوں نے مزید کہاکہ بھارت کشمیریوں کی عوامی تحریک سے خوفزدہ ہوگیاہے ،اگربھارت نےکوئی ناپاک جسارت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔
وزیر مذہبی امور نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرہالینڈکےسفیرکوبلایاگیا، وزیرخارجہ نےاقوام متحدہ میں ناموس رسالت پرامت مسلمہ کی قیادت کی۔
نورالحق قادری نے کہا کہ مدارس سے متعلق غلط فہمیاں دور کریں گےاور تین، چارروزمیں اتحادتنظیمات المدارس دینیہ کی قیادت وزیراعظم سےملاقات کریگی۔
کل جماعتی کانفرنس سے چیئرمین دفاع پاکستان کونسل سمیع الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملکی مسائل پرپوری قوم کو اختلافات بھلاکرمتحدہوناہے،بھارت ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے۔
سمیع الحق نےمزید کہا کہ نئی حکومت ایسی پالیسی بنائے کہ بھارت ہمیں دھمکیاں نہ دےسکے،بھارت دہشت گرد ملک ہے اوردشمن کی جارحیت کامنہ توڑجواب دینےکیلئےہمہ وقت تیارہیں۔
دفاع پاکستان کونسل کےتحت اے پی سی کامشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ لاہور ، کراچی ، کوئٹہ ، پشاور ، دیگر بڑے شہروں میں آل پارٹیز کانفرنسز کاا نعقاد کیا جائے گا۔
آپ کی راۓ