"می ٹو ” لگوالو یا "وی ٹو” لگوالو ہوگا وہی جو اصول فطرت سے بغاوت کا انجام ہے , جہاں اختلاط ہوگا وہاں ایسا ہی جنگل راج قائم ہوگا –
بھیڑیوں کے سامنے کھلا گوشت پروس کر پھر انکا ضبط آزمانا کہ بھنبھوڑنے والےاس وحشی کی برداشت کی آخری حد کیا ہے …….
یہ دنیا کا سب سے احمقانہ کام ہے ,کاش !!اب بھی یہ متمدن لوگ اس حقیقت کو سمجھ لیں تو شاید جب جاگیں تبھی انکا گڈ والا مارننگ ہوجائے –
انوثت اندر ہی اندر ضمیر پر کچوکے لگانے لگتی ہے ورنہ "می ٹو ” کے اس کارواں پر اولا تو ہنسنے کا جی کرتا ہے پھر زور زور سے یہ کہنے کو من کہتا ہے کہ !!! اور ہنسو پردے پر ,پابندیاں لگاو حجاب اور برقع پر ,اسلامی شعائر کا مذاق اڑاو اسکی تعلیمات کو دقیانوس گردانو …
اپنے افکار کا مزہ چکھ لو
تمہاری تہذیب اپنے خنجر سے آپ ہی خودکشی کرے گی
ام ھشام
آپ کی راۓ