می ٹو مہم۔ امیتابھ بچن نے کیئ خواتین کے ساتھ جنسی بدسلوکی کی ؛ بگ باس کے خلاف سنگین الزامات

15 اکتوبر, 2018

ممبئی۔ سابق میں پیش ائے ہراسانی کے واقعات پر اپنی آواز اٹھانے کے لئے می ٹو مہم متاثرین کے لئے مددگارثابت ہورہی ہے۔
اس مہم کو اس وقت تقویت ملی جب تنو شری دتا نے دعوی کیاتھا کہ انہیں نانا پاٹیکر نے ہراساں کیاتھا۔

قبل ازیں امیتابھ بچن نے یہ کہتے ہوئے اداکارہ کے دعووں پر جواب دینے سے انکار کیا تھا کہ’’ میں ناتو تنو شری دتا ہوں اور نہ ہی نانا پاٹیکر‘‘

بعد ازاں اپنی خاموشی کو توڑتے ہوئے عورتوں کی حمایت میںآگے ائے۔ انہوں نے کہاکہ ’’ کسی بھی عورت کے ساتھ کام کے مقام پر بدسلوکی قابل برداشت نہیں ہے‘ ایسی واقعات پر انتظامیہ کی فوری توجہہ ناگزیر ہے‘ اور درست اقدامات اٹھاتے ہوئے قانون کے تحت کاروائی کی جانی چاہئے‘‘۔

امیتابھ کے اس تبصرے پر سپنا بھوانی جو فلمی ستاروں کی ہیر اسٹائلسٹ اور بگ باس کی سابق شراکت دار ہیں نے لکھا کہ’’ یہ اب تک کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔ سر فلم پنک ریلیز ہوچکی ہے اور جہدکار کی آپ کی شبہہ بھی ختم ہوچکی ہے۔

آپ کی حقیقت بہت جلد سامنے ائے گی۔ امید ہے کہ آپ اپنے ہاتھ اور ناخن کاٹیں جو کافی نہیں ہوگا‘‘

سپنا نے اپنے ایک او رٹوئٹ میں لکھا کہ’’ میں ذاتی طور پر ایسی کئی کہانیوں سے واقف ہوں جس میں بچن نے جنسی بدسلوکی کی ہے اور میں امید کرتی ہوں کہ وہ عورتیں آگئے ائیں گی اور حقائق بتائیں گی۔ان کی منافقت سب کے سامنے بہت جلد ظاہر ہوگی‘‘

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter