حیدرآباد 16 اکتوبر / ایجنسی
حیدرآباد سے شایع ہونے والے انگریزی روزنامہ دی سیاست ڈیلی کے مطابق آج ہیرا گولڈ کی چیرپرسن ڈاکٹر نوھیرا شیخ کو حیدرآباد میں گرفتار کر لیا گیا ہے ؛ یہ گرفتاری ہیرا گولڈ کے سیکڑوں سرمایہ کاروں کی شکایات اور مظاہروں کے بعد عمل میں آئ ہے
ڈاکٹر نوھیرا شیخ پر چھوٹے اور متوسط طبقہ کے ہزاروں سرمایہ کاروں نے ادایگی نہ ہونے پر غبن اور رقومات کی واپسی نہ ہونے کے خدشات پر سیکڑوں شکایتیں اور ایف آئ آر حیدرآباد ؛ ممبئی کے تھانوں میں درج کرائی تھیں
خیال رہے پورے بھارت سے لاکھوں لوگوں نے ہیرا گروپ میں لگانی لگا رکھی ہے جنھیں اب اپنے پیسوں کے ضایع ہونے کا خدشہ ستا رہا ہے
آپ کی راۓ