یوکرین کے سابقہ علاقے کرایمیا کے شہر کیرچ کے کالج میں دھماکے اور فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 ہو گئی۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق ایک مسلح طالبعلم نے کیفے ٹیریا میں گھریلو ساختہ بم نصب کیا اور کیفے ٹیریا سے باہر نکل کر کالج میں اندھا دھند فائرنگ کی، بعد ازاں طالبعلم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔
واقعے کے بعد اطراف کے اسکول کالجز بند کر دئیے گئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر 20سال سے کم عمر کے طلبا شامل تھے۔
سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ دہشت گردی کا واقعہ ہے، تحقیقات جاری ہیں۔
آپ کی راۓ