رپورٹ: صوفیہ یاسین
یو ایف سی مطلب الٹیمیٹ فائیٹیگ چیمپین شپ
یہ ایک ایسا کھیل کا میدان ہے جس میں کھلاڑی اپنی طاقت ، چستی اور مضبوط اعصاب کا استعمال کرتے ہوئے فتح حاصل کرتا ہے
اس کھیل میں کھلاڑی اگر زندگی میں ایک بار بھی جیت کا ٹائیٹل اپنے نام کر لے تو پھولے نہیں سماتا۔۔۔ وہ خود کو دنیا کا طاقتور انسان سمجھنے لگتا ہے۔
مگر حال ہی میں فتح پانے والے رشیئن مسلم کھلاڑی خبیب عبدالمنان نے اپنی جیت کے موقع پر بتایا کے میں کچھ بھی نہیں یہ سب میرے اللہ کا کرم ہے۔
اِس کھیل میں اس کے مدِمقابل تھا آئیریش کھلاڑی کورنر گریگر
کونر کے بارے میں یہ بات مشہور ہےکہ وہ مقابلےسے پہلے سامنے والے پر ذاتی وار کرتا ہے اور اسطرح کھیل سے قبل ایک پریس کانفرنس میں کورنر نے بے جا تنقید کے ذریعے خبیب کو غصہ دلانے کی ہر ممکن کوشش کی ہ تاکہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ خبیب کا تعلق مذہب اسلام سے ہے پھر بھی شراب تک کی پیشکش کی یہ ہی نہیں اس نے خبیب کے والد کے بارے میں بھی برا بھلا کہا
لیکن اتنا کچھ ہونے کے باوجود بھی خبیب نے اپنےغصے پر قابو پائے رکھا۔
ایک انٹرویو میں خبیب کا کہنا تھا کے سب سے پہلے میرا دین اور میرے والدین اور اس کے بعد یہ کھیل اور دنیا کی کوئی اور چیز ہے
بہرحال تمام بحث و تقرار کے بعد دونوں کھلاڑی میدان میں اترے اور جسطرح خبیب کورنر پر حاوی ہوا جہاں لوگ حیران ہوئے وہی کورنر کے چاہنے والے خبیب کو گالی گلوچ دیتے ہوئے بھی دیکھائی دئیے اور آخر کار خبیب بھی ان سے الجھ پڑا لیکن بعد میں اپنے رویے کی معافی مانگتے ہوئے کہاں کے میں ایسا بلکل بھی نہیں مگر جب میرے دین اور میرے والدین کی تذلیل ہو تو غصہ ایک فطری عمل ہے۔
یو ایف سی کے کھیل پر عبور رکھنے والے ماہرین کا کہنا تھا کہ آج تک اس سے زیادہ دلچسپ مقابلہ دیکھا نہ سنا جہاں کورنر گریگر جیسے دو بار چیمپئن شپ جیتنے والے شخص کو ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
کورنر اور خبیب کے درمیان ہوئے اس دلچسپ مقابلے کو یقیناً تا دیر یاد رکھا جائے گا۔
یو ایف سی کے نئے چیمپئن شپ پانے والے ہیں رشین کھلاڑی خبیب عبدالمنان جو صرف اپنے رب پہ بھروسہ کرتے ہیں اور یقیناً یہی ان کی کامیابی کا سب سے بڑا راز ہے ۔
آپ کی راۓ