بالی ووڈ فلموں کے نامور ولن پرکاش راج نے بھارتی فلم انڈسٹری کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو بزدل قرار دیدیا۔
پرکاش راج بھارتی میڈیا میں کئی روز سے چھائے ہوئے ہیں،انہوں نے پہلے گوری لنکیش کے قتل پر زبان کھولی اور نریندر مودی کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ،اور پھر بتایا کہ مودی کے خلاف بولنے کے بعد سے انہیں بالی ووڈ میں کام نہیں مل رہا اور امیتابھ بچن ان کی زد میں ہیں۔
بھارتی صحافی برکھادت کو دیے گئے انٹرویو میں پرکاش راج نے امیتابھ بچن کو بزدل قرار دیا اور کہا کہ 8سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی پر کوئی آواز نہیں اٹھائی ،اگر وہ اپنی جاندار آواز اٹھاتے توان کی سنی جاتی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ امیتابھ بچن نے اس معاملے بولنے سے صاف انکار کیا جبکہ معاشرے کو ٹھیک رکھنے کی ذمہ داری ان پر بھی عائد ہوتی ہے ۔
انٹرویو سے قبل ایک بیان میں پرکاش راج نے امیتابھ بچن سے کہاتھاکہ ’آپ کا احترام کیا جاتا ہے،اب بولئے سر ،ہمیں آپ کی آواز کی ضرورت ہے‘۔
آپ کی راۓ