اسپاٹ فکسنگ کا نیا سنسنی خیز اسکینڈل،عمر اکمل ؛وراٹ کوہلی جیسےنامور کرکٹرز شامل

21 اکتوبر, 2018

دبئی ٢١ اکتوبر / ایجنسیاں

کرکٹ میں اسپاٹ فکسنگ کا ایک سنسنی خیز اسکینڈل منظر عام پر آگیا،پاکستان ،بھارت ،انگلینڈ اور آسٹریلیا کےبڑے کرکٹرز کے نام شامل ہیں۔

الجزیرہ ٹی وی کی دستاویزی رپورٹ میں6 سال قبل یعنی 2011-12ء کے 15 انٹرنیشنل میچز میں اسپاٹ فکسنگ کی گئی،عرب میڈیا نے اس حوالے سے ثبوت حاصل کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔

میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ 15 میچز میں 24 اسپاٹ فکس کئے گئے ،اس اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے تانے بانے بھارتی بکی انیل منور سے ملتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کے شکار 3 میچز میں پاکستانی کرکٹر،7 میں انگلینڈ ،5 میں آسٹریلوی اور دیگر ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں۔

الجزیرہ ٹی وی نے دستاویزی میں رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس پاکستانی کرکٹر عمراکمل ،بھارتی کپتان ویرات کوہلی ،روہیت شرما ،لکشمی پتی بالاجی ،سریش رائنا،آسٹریلوی کرکٹر اینڈی بکل سمیت دیگر کھلاڑیوں کے ویڈیو اور تصویری ثبوت ہیں ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter