بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ دلچسپ اور سنسی خیز مقابلے کے بعد ٹائی ہوگیا۔
وشاکھا پٹنم میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بنائے۔
ویرات کوہلی نے 157 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ رائیڈ 73 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے ایشلے نرس اور مک کوئے نے دو، دو جبکہ سموئلز اور روچ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
مشکل ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز تو اچھا نہیں رہا لیکن ہوپ اور ہیٹ مائر کے درمیان 143رنز کی شراکت نے ٹیم کا اسکور بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ہوپ نے ناقابل شکست 123 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو فتح نہیں دلاسکے جبکہ ہیٹ مائر 94 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
مہمان ٹیم کو جیت کے لئے آخری اوور میں 14 رنز درکار تھے لیکن سنسنی خیز مقابلے بعد13 رنز بن سکے اور صرف ایک رن کی کمی کے باعث ویسٹ انڈیز کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 321رنز بناسکی اور میچ ٹائی ہوگیا۔
ویرات کوہلی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
بھارت کی طرف سے کلدیپ یادیو تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے۔
تیسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ ہفتے کو پونے میں کھیلا جائے گا۔
آپ کی راۓ