پاکستان کے اسٹار کرکٹر اور سابق کپتان شعیب ملک کے یہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے جس پرشعیب ملک کی خوشی دیدنی ہے اوروہ پا پا بننے کی خوشی میں ڈانس کر کے خوشی منا رہے ہیں۔ جی ہاں، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں ننھے شہزادے کی آمد نے ہر طرف خوشیاں بکھیر دی ہیں۔
اور شعیب ملک نے اس خوشی کو اپنی سالی انعم مرزا کے ساتھ ڈانس کرکے شیئر کیا، جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے دوسری جانب کرکٹ کھلاڑیوں سمیت فرح خان اور بالی ووڈ اسٹارز اور مداحوں کی جانب سے مبارکباکا تانتا بندھ گیا ہے۔
آپ کی راۓ