اٹھو جوانو !تمہیں پھر سے روزہ دار کروں :ایک بیدار غزل

21 مئی, 2018

اٹھو جوانو !تمہیں  پھر سے روزہ دار کروں

تری نماز  کوکافر  سے دیندار کروں

کچل دو پاؤں سے ” صیہو نیت "کی  طاقت کو

تمہیں کو” مسجد اقصیٰ "کا  پاس دار  کروں

تمہیں  ہو قوم کی خادم تمہیں  ہو راہ نما

تمہیں کو ملت بیضا کا تاج دار  کروں

جو حرف "انتم الا علو ن” کو سمجھتا ہے

مری تلاش ہے مومن کو جاں نثار کروں

عبور” دجلہ "کی تاریخ  پھر سے   لکھنا ہے

تری حیات  کو موجوں  سے ہمکنار  کروں

نہ جاؤ چھوڑ  کے انصر تمہاری  یادیں ہیں

اسے بھی  ساتھ  میں  رکھ  لو  وفا شعار  کروں

اثر خا مہ : انصر نیپالی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter