نئی دہلی : مالیگاؤں میں ستمبر ۲۰۰۸ء میں ہو نے والے بم دھماکہ کیس میں کل ایک خصوصی عدالت نے جرنل پروہت اورسادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکور اور دیگر پانچ کے خلاف فرد جرم دائر کیا ہے ۔ان کے خلاف یو اے پی اے تعزارت ہند کی مختلف دفعات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ این آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج نود نے ملزمین کے خلاف فرد جرم عائد کیا ہے ۔ جیسے ہی عدالت کی کارروائی شروع ہوئی کرنل پروہت کے وکیل شریکانت شیودے نے خصوصی عدالت سے ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کیلئے مہلت طلب کی اور گذارش کی کہ انہیں اب تک ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلہ کی نقل کا پی موصول نہیں ہوئی ۔
جس سے سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے فیصلہ پر اپیل داخل کرسکیں ۔ایڈوکیٹ شیود ے نے مزید کہا کہ ملزم کو سپریم کورٹ میں اپیل داخل کرنے کا موقع ملنا چاہئے ۔کیونکہ نچلی عدالت کے فیصلہ پر اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی ہے ۔ خصوصی عدالت کے اس فیصلہ کا جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولاناسید ارشد مدنی نے خیرمقدم کیا ۔مولانا مدنی اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت رنگ لائی ہے او راب اصل دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے گا ۔ خصوصی جج پڈالکر نے ملزمین سے بلند آواز میں ان کا نام پتہ اور کاروبار دریافت کرنے کے بعد انہیں ہندی ، مراٹھی او رانگریزی میں بتایا کہ ان پر الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔
او ریہ بھی بتایا کہ وہ ابھینو بھارت نامی تنظیم کے رکن ہیں او رانہوں نے جو ۲۰۰۸ء سے لے کر اکٹوبر ۲۰۰۸ء کے درمیان مالیگاؤں میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کیلئے سازش رچی تھی ۔ او رمالیگاؤں میں واقع شکیل گڈس کمپنی اور انجمن چوک نامی مقامات پر بم دھماکے انجام دئے تھے ۔جس میں چھ لوگوں کو موت اور ۱۰۱ ؍ شہری زخمی ہوئے تھے۔ نیز ان پر یو اے پی اے ، آئی پی سی ، ایکسپوزیو سبٹنس ایکٹ ، آرمس ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کئے ہیں ۔ واضح رہے کہ مہاراشٹرا کے پاورلوم کیلئے مشہور مالیگاؤں شہر میں ۲۹؍ اکٹوبر ۲۰۰۸ ء کو دھماکہ میں آٹھ افراد جاں بحق ہوئے تھے اور ۱۰۰؍ زائد زخمی ہوئے تھے ۔دھماکہ ایک مسجد کے قریب ہوا تھا ۔ مالیگاؤں ممبئی سے دوسو کیلومیٹر دور ہے۔
آپ کی راۓ