ٹی 20 سیریز، آسٹریلیا کے بعد پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بھی وائٹ واش کردیا

5 نومبر, 2018

دبئی – پاکستان نے مسلسل تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو47رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش مکمل کر لیا اور مسلسل نواں میچ اور گیارہویں سیریز جیت لی۔اس سے پہلے کھیلی گئی سیریز میں گرین شرٹس آسٹریلیاکو بھی وائٹ واش کرچکاہے۔گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3وکٹوں پر 166رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، بابر اعظم 79اور حفیظ 53رنز بنا کر نمایاںرہے،ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 16.5اوورز میں 119رنز بناکر ڈھیرہوگئی، کیویز نے 23رنز پر آخری 8وکٹیں گنوائیں، ولیمسن کی جارحانہ ففٹی بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، شاداب کی 3، عماد اور وقاص کی 2، 2 وکٹیں، بابر اعظم میچ اور حفیظ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔سرفراز کی کپتانی میں نوجوان ٹیم نے 33میں سے29ٹی ٹوئینٹی میچ جیتے ہیں۔سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم چھٹی سیریز میں وائٹ واش کیا ہے۔اس سے قبل پاکستان نے دو بار ویسٹ انڈیز کو تین صفر،ایک بار سری لنکا کو تین صفر،ایک بار آسٹریلیا کو تین صفر اور

ایک بار اسکاٹ لینڈ کو دو صفر سے کلین سوئپ کر چکا ہے۔دبئی اسٹیڈیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں پر 166 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا‘جواب میں پاکستان کو دوسر ے ہی اوور میں ڈینجر مین کولن منرو کی وکٹ مل گئی۔انہیں فہیم اشرف نے بولڈکیا۔کپتان کین ولیم سن نے 38 گیندوں پر60رنز کی اننگز کھیلی۔جس میں دو چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے۔کین نےفلپس کےساتھ 82رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ فلپس24گیندوں پر26رنز بناکر شاداب کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ولیم سن نے نیوزی لینڈ کو جیت کی امید دلائی لیکن کوئی اور بیٹسمین مزاحمت نہ کرسکا۔بابر اعظم نے58گیندوں پر79رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی۔ان کی اننگز میں دو چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔انہوں نے محمد حفیظ کے ساتھ دوسرے وکٹ پر64گیندوں پر94رنز کی شراکت قائم کی۔محمد حفیظ53 اور آصف علی دو رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter