صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کریمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے قریب ہوٹل پر خودکش کار بم دھماکوں میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خودکش حملہ آوروں نے دو کار بم دھماکے کیے جس کے بعد ہوٹل کے گارڈز اور سی آئی ڈی افسران نے فائرنگ کی، 20منٹ بعد مصروف شاہراہ پر تیسراد ھماکا ہوا۔
ایک پولیس افسر نے 17 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ افراد دھماکے کے وقت ایک گاڑی میں وہاں سے گزررہے تھے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حملے کا نشانہ ہوٹل صحافی تھا جو سی آئی ڈی آفس کے سامنے واقع ہے۔
فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے الشہاب گروپ کی طرف سے دارالحکومت میں اس نوعیت کی کارروائیاں کی جاتی رہی ہیں۔
آپ کی راۓ