بٹول 12 نومبر / کئیر خبر
ابھی ابھی موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعیت اہل حدیث کپل وستو کے صدر ڈاکٹر محمّد مصطفیٰ سلفی کا بٹول کے گوتم بدھ سمدایک اسپتال میں دوران علاج انتقال ہوگیا تین روز قبل ہارٹ اٹیک کے سبب انھیں بٹول میں داخل اسپتال کرایا گیا تھا اور آج وہ جانبر نہ ہوسکے اور داعی اجل کو لبّیک کہہ دیا وہ لگ بھگ ٦٥ برس کے تھے
مرحوم گزشتہ دو میقات سے جمعیت اہل حدیث کپل وستو کے صدر تھے بے حد ملنسار اور دعوتی میدان میں سرگرم کردار ادا کرتے تھے دینی حمیت ان کے اندر کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی
تنظیم اور جماعت کے کاز میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیتے تھے اور اس کے لئے دور دراز کا سفر بلا تامل کرتے تھے اپنے پیچھے ڈاکٹر صاحب نے بھرا پرا خاندان چھوڑا ہے مرحوم کے داماد مولانا خالد مدنی نے مرحوم کےلئے دعایے مغفرت کی درخواست کی ہے اور بتایا ہے کہ جنازہ کی نماز کل نماز ظہر کے بعد مہراج گنج میں ادا کی جائے گی
کئیر فاؤنڈیشن کے صدر عبد المبین ثاقب نے ڈاکٹر صاحب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے
وہیں کئیر خبر کے چیف ایڈیٹر مولانا عبد الصبور ندوی نے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کرتے ہویے کہا جماعت ایک مخلص داعی اور سماجی خدمتگار سے محروم ہوگئی ہے
آپ کی راۓ