سعودی عرب جمال خاشقجی کے قاتلین کو پھانسی دینے کی تیاری میں

16 نومبر, 2018
ریاض 16 نومبر / ایجنسیاں
سعودی پراسیکیوشن اٹارنی جنرل نے جمعرات  کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں پریس کانفرنس کر سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کا انکشاف کرتے ہوے ٥ قاتلین کو سزاے موت دینے کا مطالبہ کیا
سعودی اٹارنی جنرل  شعلان الشعلان نے کہا کہ انٹیلی جنس کے سابق نائب سربراہ نے استنبول قونصلیٹ سے خاشقجی کو خوشی یا زبر دستی سعودی عرب لانے کا حکم دیا تھا
انہوں نے مزید کہا کہ "ٹیم کمانڈر نے اسے قتل کرنے کا حکم دیا جب خاشقجی سعودی عرب واپسی کے لئے تیار نہیں ہویے.”
انہوں نے کہا کہ، ” ان کی موت کی وجہ منشیات کا انجکشن ہے، اور پھر ان کی لاش کو ٹکرے ٹکرے کر دیا گیا جسے اب تک حاصل نہیں کیا جاسکا ہے 
سرکاری وکیل نے خاشقجی قتل کیس  میں 11 افراد کے خلاف الزامات عاید کے گئے ہیں ، جب کہ 21 لوگوں کے ساتھ  تفتیش کو آگے بڑھایا جارہا ہے، اور پانچ لوگوں کو قتل کے جرم میں پھانسی کا مطالبہ کیا ہے – 
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے ترکی سے  خاشقجی کے موبائل فون کے مواد کی ایک نقل، ای میل کی ایک کاپی اور قونصل خانے کے ارد گرد ریکارڈنگ کی ایک فائل کی درخواست کی ہے.

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter