کٹھمنڈو ١٩ نومبر / کئیر خبر
موصولہ آڈیو رپورٹ کے مطابق جمعیت کی ایک میٹنگ میں امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال مولانا محمّد ہارون سلفی نے جمعیت کے دستور کو روندنے کا عزم کرتے ہوے کہا کہ کوئی انتخاب کی بات نہ کرے انتخاب کی بات کرنا فتنہ ہے
ایک ذمہ دار کے سوال پر کہ موجودہ کمیٹی کو دستور کے مطابق دو سال کے لئے وقت ملا تھا جو مارچ ٢٠١٩ میں پورا ہو رہا ہے؛ آخر ممبر سازی؛ ضلع اور مرکز کے انتخاب میں وقت لگتا ہے ؛ اس کی ترتیب کیوں نہیں دی جاتی ؟ اس پر ہارون سلفی کا یہ بیان آیا ہے-
وہیں دوسری جانب مرکزی جمعیت کے ناظم عزیز الرحمن مدنی نے کئی مجلسوں میں مضحکہ خیز بیان دیا ہے کہ شوری نے الیکشن کے لئے نہیں کہا اس لئے الیکشن نہیں ہوگا اس بات پر شوری کے ایک رکن نے کہا کہ عاملہ کی غلطی ہے کہ اس نے ایجنڈا میں الیکشن پر بات کرنی مناسب کیوں نہیں سمجھی ؛ دستور میں ترمیم کی بات بھی شوری نے نہیں کہی تھی آپ اسے کیوں ایجنڈے میں لاے ؟ اس پر ناظم سے کوئی جواب نہیں بن پڑا
آپ کی راۓ