سارسر سپتری ١٩ نومبر / کئیر خبر (نمائندہ خصوصی )
غیر اصولی حرکتوں دستور کی پامالی دوسروں کے حقوق ہڑپنے ضلعی کمیٹیوں کو توڑنے کی سازش میں ملوث مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے امیر مولانا محمّد ہارون سلفی و ناظم مولانا عزیز الرحمن ترپٹ مدنی تنظیم و جماعت کے لئے فتنہ کا روپ دھارتے جارہے ہیں – جمعیت اہل حدیث سپتری کے ذمہ داران و اراکین شوری نے ایک میٹنگ میں ان خیالات کا اظہار کیا
مرکزی امیر و ناظم کی موجودگی میں منعقدہ میٹنگ میں امیر و ناظم نے اپنے بیان میں عالمی کانفرنس کے انعقاد پر زور دیا جس پر رکن شوری مولانا رضا اللہ مدنی نے کہا کہ جماعت کو کانفرنس نہیں ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور تعلیمی بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے شوری کی میٹنگ ہنگامی طور پر دوبارہ بلائی جائے اور وقت پر الیکشن کراکر اصول پسندی کا ثبوت دیں
مرکزی جمعیت کے نایب ناظم ڈاکٹر اورنگزیب تیمی نے کہا کہ جماعت کربناکی کے عالم میں ہے بعض لوگوں کی کرتوتوں سے جماعت منتشر ہو رہی ہے لوگوں کا اعتماد ہم پر سے اٹھتا جارہا ہے میں عاملہ کا رکن ہونے کے ناتے یہ ذمہ داری محسوس کر رہا ہوں کہ وقت پر انتخاب کرایا جائے اور اس کے بعد عالمی کانفرنس منعقد ہو تاکہ جماعت خلفشار سے محفوظ رہے
صدر جمعیت اہل حدیث حاجی مستقیم بیدل اور ناظم مولانا عبّاس اثری نے اس پر زور دیا کہ ہماری جماعت کو اصولوں سے انحراف نہیں کرنا چاہیے اور وقت پر انتخاب کراکے حق کے جھنڈے کو بلند کرنا چاہے
میٹنگ میں موجود ماسٹر ایوب حاجی محمد ادریس حاجی ماسٹر یعقوب ؛ مولانا عبد الرحمن فیضی مولانا محمد کلیم اثری مولانا طاہر سلفی وغیرہ اراکین نے جب انتخاب کو کرانے پر زور دیا تو ناظم مرکزی جمعیت عزیز الرحمن مدنی اور مولانا ہارون دایں بایں کرنے لگے جس پر مجلس ناراض ھوگیی اور انھیں تنہا چھوڑ کر چلی گیی –
خیال رہے مذکورہ امیر اور ناظم کو کسی کی راۓ سننے اور اس کا احترام کرنے کی عادت نہیں ہے جس کے سبب یہ خود جمعیت و جماعت کے لئے فتنہ بنتے جارہے ہیں
آپ کی راۓ