ایران کے صوبے کرمان شاہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیںجن کے نتیجے میں 700سےزائد افراد زخمی ہوگئے۔
ایران کے صوبے کرمان شاہ میں 6اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس سے 700سےزائد افراد زخمی ہوئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایران کے صوبے کرمان شاہ میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات شدید نوعیت کا زلزلہ آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز کرمان شاہ کے ضلع سرپل ذہاب میں 7 کلومیٹرزیرزمین تھا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے سرپل ذہاب، زہب، قصر شیریں اور گیلان غرب کے اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
زلزلے کے فوری بعد کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر کرمان شاہ کے تمام علاقوں میں ایمرجنسی سینٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔
آپ کی راۓ