’کرتار پور راہداری فیصلے کو پوری دنیا میں پذیرائی ملی ‘

28 نومبر, 2018

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری کھولنے کے فیصلے کو پوری دنیا میں پذیرائی ملی۔

کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام سکھ،بہن بھائیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، گرونانک نے محبت کا پیغام دیا،اسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری کی بنیاد اس لئے رکھ رہے ہیں تاکہ فاصلے کم ہوں،ہم اپنی سکھ برادری کی دیرینہ خواہش کو پورا کرنے جا رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کرتار پور سرحد کھولنے کا فیصلہ معنی خیز ہے، اس فیصلے کے اثرات پورے خطے پر پڑیں گے۔

انہوں نے دوران خطاب پاک بھارت حل طلب تمام امور پر بامعنی مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ معاملہ سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہتے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ کابل اور نئی دلی سے کہہ رہے ہیں کہ آئو بیٹھو،مل کر مسائل کا حل نکالتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام مذہبی رواداری کا درس دیتا ہے،بابا گرو نانک کا امن و محبت کا پیغام سمجھنے کی ضرورت ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter