بھارتی ریاست بہار میں ٹرین سے 50 انسانی ڈھانچے برآمد کرکے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
بہار کے ضلع سیوان میں پولیس نے چھپرا ریلوے اسٹیشن پر لاشوں کے مبینہ اسمگلر کو گرفتار کرکے 50 انسانی ڈھانچے برآمد کرلیے گئے،مبینہ اسمگلر کی شناخت سنجے پرساد کے نام سے ہوئی ہے۔
گورنمنٹ ریلوےپولیس (جی آر پی) کے مطابق انسانی ڈھانچے ریاست اترپردیش سےلائے گئے جو بھوٹان کے راستے چین اسمگل کیے جانے تھے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ریلوے) محمد تنویر کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے نیپال اور بھوٹان کی کرنسی، کئی اے ٹی ایم کارڈز، دو شناختی کارڈز، سم کارڈز کے ساتھ نیپال کے موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
2009ء میں سیوان پولیس نے اسمگلر کو گرفتار کرکے 67 انسانی کھوپڑیاں برآمد کی تھیں جبکہ اپریل 2004ء میں بھی ایسی ہی کارروائی کے دوران ایک ہزار کھوپڑیاں اور مختلف انسانی اعضاء قبضے میں لے گئے تھے۔
آپ کی راۓ