کاٹھمانڈو ۲۹؍ نومبر (کيئر خبر)کےئر فاؤنڈیشن نیپال تعلیمی و سماجی خدمات کو
آگے بڑھاتے ہوئے طلبہ کے لئے خاص طور پر کیرئر کاؤنسلنگ پروگرام لیکر حاضر ہوا
ہے ، نیپال کے سرکاری نوکریوں میں پسماندہ طبقات کی حیثیت زیرو کی ہے، لوک
سیوا آیوگ جیسے مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا وقت کی
شدید ترین ضرورت ہے ۔
اسی اہمیت کے پیش نظر فاؤنڈیشن نے یکم دسمبر۲۰۱۸ء کو ایک تشجیعی ورکشاپ کے
انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، جس میں ماہرین تعلیم کی ایک ٹیم طلبہ سے مخاطب ہوگی
،فاؤنڈیشن کے صدر عبد المبین خان نے اسی مناسبت سے گزارش کی ہے کہ آٹھ کلاس
،ہائی اسکول یا اس سے اوپر لیول کے بچوں کو پروگرام میں شریک کرائیں، اور ان
کے نام فاؤنڈیشن کو پہلے ہی بھیج دیں، تا کہ ترتیب اور سرٹیفیکٹ تیار کرنے میں
آسانی ہو۔
خیال رہے کيئر فاؤنڈیشن تعلیمی وسماجی مہم کے تحت نا قابل فراموش خدمات انجام
دے رہا ہے۔ ورکشاپ سے متعلق درج ذیل نمبرات پر رابطہ کیا جاسکتا ہے: ای۔میل:
carefoundationnp@gmail.com
9851202535/ 9803658582/ 9801131531/
آپ کی راۓ