میقات کو تجاوز کر کے عالمی کانفرنس کا فیصلہ نہ ہارون سلفی کر سکتے ہیں نہ ہی عزیز ترپٹ اور نہ ہی مجلس شوری : جمعیت اہل حدیث جھاپا

13 دسمبر, 2018

جھاپا  13 دسمبر / کئیر خبر

ناظم ضلعی جمعیت اہلحدیث جھاپا مولانا برکت اللہ کی جانب سے موصول پریس ریلیز میں انہوں نے مرکزی جمعیت اہل حدیث  نیپال کے امیر و ناظم کے من مانے طریقوں کی مذمت کرتے ہویے لکھا ہے :
چند دنوں سے سوشل میڈیا پر مرکزی جمعیت اہلحدیث کی جانب سے شائع اشتہار کا ایک پوسٹ باصرہ نواز ہوا،دیکھتے ہی ذہن ودماغ سے درجنو ں سوالات خود بخود پیداہونے لگ گئے ،آخر یہ کیا ہورہا ہے ،اچانک اس طرح کا بڑا فیصلہ کس نے کیا ، ایسی نازیبا حرکت کے ذریعہ جمعیت و جماعت بدنام کرنے کی سازش کس ناعاقبت اندیش اور شرپسند عناصر کے ذریعہ طے پارہا ہے وغیرہ وغیرہ ؟؟حقیقت یہ ہے کہ میقات کو تجاوز کر کے عالمی کانفرنس کا فیصلہ نہ امیر جمعیت ہارون سلفی کر سکتے ہیں نہ ہی ناظم  عزیز ترپٹ اور نہ ہی مجلس شوری-
الغرض میرا کہنا ہے کہ اس وقت پوری جمعیت و جماعت اہلحدیث محتاج ہے دستور جمعیت کی تنفیذ کی؛ مارچ میں مرکزی انتخاب کی ؛ دعوت وعمل کی  ،دعاۃ کی تقرری اورپھر انہیں مختلف اضلاع میں دعوت کے کاز میں لگانے کا ،تعلیم اور وسائل تعلیم کو بہتر اور فعال بنانے کی ، سماج میں پھیلی ہوئی برائیوں کا قلع قمع کرنے کی  ، راجدھانی میں دعوتی مہم تیز اور فعال بنانے کی  ، ان کے علاوہ اشتہار بازی کسی بھی طرح عقل وشعور سے لگتی ہوئی بات نہیں ہے ،ان حالا ت میں مذکورہ تمام پہلوں کو نظر انداز کرکے عالمی کانفرنس کا انعقاد صرف اور صرف جماعت کی خطیر رقوم کا ضیاع اور بربادی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ،
لہذا میں برکت اللہ ناظم ضلعی جمعیت اہلحدیث جھاپا ،پورے ضلع کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک بھر میں جماعت اہلحدیث کو پیغام دینا چاہوں گا کہ عالمی کانفرنس کے نام پر جماعت کو منتشر کرنے کی جوسازش پنپ رہی ہے آپ غیور حضرات اس کی بھر پور مخالفت کریں اور شرپسندوں کو مزید شرپسندی کا موقع نہ دیں ورنہ پوری جماعت اس کی  ذمہ دار ہوگی ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter