پچھلے کچھ دنوں سے یہ خبربڑی تیزی سے وائرل ہورہی ہے کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث نیپال کے پلیٹ فارم سے سہ روزہ عالمی کانفرنس منعقد ہونے جارہی ہے ،اور اس کیلئے مرکزی جمعیت کے صدر مولانا ہارون سلفی اور مولانا عزیز الرحمن ترپٹ مدنی اپنی عظیم توانائی صرف کررہے ہیں ،جبکہ اس طرح کی ضرر رساں فکر وسوچ نہ صرف جمعیت وجماعت کے حق میں غیر مفید ، بلکہ غیر سنجیدہ اور مضمر عمل ہے ،اس وقت پوری جماعت مختلف چیلنجز کا بالمشافہ سامنا کررہی ہے جس میں سرفہرست دعوتی امور کی عدم انجام دہی اور دروس کا حلقہ جگہ جگہ نہ منعقد کرنا ہے ،اورا یسے حالا ت میں کانفرنس کا فیصلہ کرنا ،جبکہ موجودہ عہدے داران کی میقات ختم ہورہی ہے ،بعید از عقل ہے اور جماعت میں انتشار کا بڑا سبب ہے ۔
جناب عمادالدین صاحب ناظم ضلعی جمعیت اہلحدیث مورنگ نے کیئرخبر کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا’’ وقت پر انتخاب جماعت میں اتحاد کی بڑی دلیل ہوگی اور موجود ہ ذمہ داروں کی اعلی ظرفی کا ثبوت بھی ،اور اس کے علاوہ کسی بھی طرح کا فیصلہ فتنہ اور انتشار کا سبب بنے گا ‘‘۔ مولانا سعید الرحمن صاحب صدر ضلعی جمعیت اہلحدیث مورنگ نے اپنے بیان میں کہا’’ مجلس شوری کی منظوری کے بغیر عالمی کانفرنس کا اشتہارنکالنا قانوں اور ملک بھر میں پھیلی جماعت اہلحدیث کے جذبات کے ساتھ کھیلواڑہے ،دانشمندی اسی میں ہے کہ اس طرح کے جذباتی فیصلہ سے جلد رجوع کیا جائے اور اصلاح کی یہی بہترین صورت ہے ‘‘۔
ضلعی ارکان شور ی مولانا فرمود ،مولانا انیس الرحمن ۔نے کیئرخبر سے بات چیت کے دوران بتایا کہ انتخاب کو مؤخر اور عالمی کانفرنس کو مقدم کرنا جمعیت اہلحدیث کوٹکڑوں میں باٹنے کے مترادف ہے اور اس غیر سنجیدہ عمل سے ہم لوگ مطمئن نہیں ہیں،بلکہ ہم لوگ صحیح وقت پر انتخاب چاہتے ہیں اور اگر ایسا نہیں ہوگا تو احباب جماعت کی ذلت خواری مقدر ہے ،اللہ افراد جماعت کو سجھ دے آمین ۔
آپ کی راۓ