امریکا میں چھوٹا طیارہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔
یہ واقعہ امریکی ریاست الاباما میں اُس وقت پیش آیا جب ایک چھوٹے طیارے نے مصروف ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کی جس کے باعث سڑک سے گزرتے ڈرائیور حیران ہی نہیں بلکہ خوفزدہ بھی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق لینڈنگ کے دوران طیارے کے انجن میں تکنیکی خرابی ہوگئی جس کی وجہ سے پائلٹ کو بیچ ہائی وے پر ہی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ۔
اس واقعہ میں نہ صرف پائلٹ بالکل محفوظ رہے بلکہ طیارے کے بالکل قریب سے گزرتی گاڑیوں میں سوار افراد بھی حادثے سے بال بال بچ گئے۔
آپ کی راۓ