ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو ایک قابض، ظالم اور دہشت گرد ریاست کا سربراہ قرار دیدیا۔
اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے اپنے ٹوئٹ میں ترک حکومت پر کُرد کمیونٹی کے قتل عام کا الزام عائد کیا تھا۔
نیتن یاہو کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے فلسطین کی سرزمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل انسانیت سوز جرائم اور نہتے فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔
رجب طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم ایک قابض، ظالم اور دہشت گرد ریاست کا سربراہ ہے۔
آپ کی راۓ