انڈونیشیا میں قيامت خيز سونامی، ہلاکتوں کی تعداد 318 ہوگئی

24 دسمبر, 2018

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد آنے والے سونامی نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 318ہو چکی ہے۔

انڈونیشیا میں سونامی آنے کے نتیجے میں 800 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

انڈونیشیا کے آبنائے سندا میں آنے والے سونامی سے سماٹرا اور جاوا میں تباہی پھیل گئی ہے، بلند ہونے والی سمندری لہریں رہائشی علاقے میں داخل ہوگئیں جنہوں نے تباہی مچا دی۔

گزشتہ روز آنے والے سونامی کے بعد متاثرہ علاقوں میں جگہ جگہ تباہی کے مناظر نظر آ رہے ہیں، سڑکوں پر گاڑیاں اور ملبہ پڑا ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سڑکیں بلاک ہونے اور پانی کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں شدید مسائل کا سامنا ہے۔

اسپتالوں میں مریضوں کی غیر معمولی تعداد کی وجہ سے اسپتالوں میں بھی مسائل کا سامنا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter