بھارت: سلفی دہشت گرد ہیں ؛ ہم ان کے عقیدوں کو نہیں مانتے : بدر الدین اجمل -رکن پارلیمان

27 دسمبر, 2018

نئی دہلی 27 دسمبر / کئیر خبر

اے آئ یو ڈی ایف کے سربراہ اور آسام سے ممبر پارلیمنٹ مولانا بدر الدین اجمل نے بھارتی پارلیمنٹ میں ایک متنازعہ بیان دیکر بری طرح پھنس گئے ہیں انہوں نے طلاق کے موضوع پر تقریر کرتے ہویے کہا کہ کہ سلفی حضرات حکومت کے نزدیک دہشت گرد ہیں اور ہم ان کے عقیدوں کو نہیں مانتے اسی طرح تین طلاق کے معاملے میں ان کی بات تسلیم نہیں کرتے ان کی کتابیں غلط ہیں صحیح کتابیں ہمارے پاس ہیں –

بھارت کے معروف پرفیوم بزنس مین جس کی کھپت عالمی پیمانے پر ہے ایک غیر ضروری بیان دے کر مسلمانوں کے شیرازے کو منتشر کرنے کی کوشش ہے – دوسری جانب ملی و دینی تنظیموں نے بدر الدین اجمل کے بیان کی سخت مذمّت کی ہے 

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter