اسلام تلوار کے زور سے نہیں بلکہ اخلاق کریمہ سے پوری دنیامیں پھیلا:شیخ شمیم احمدندویؔ

مرکزالتعلیم والدعوۃ الاسلامیہ تنہوا نیپال کایک شبی اجلاس عام اختتام پذیر

23 اپریل, 2018

روپندیہی /ہارون فیضی ؍ ضیاء الدین ریاضیؔ
نیپال میں مسلمانوں کی تعداد بہت مختصر ہے، اعداد وشمار کے مطابق مسلمانوں کی تعداد تقریبا ساڑھے چار فیصد پہنچتاہے ،اسلام کی نشرواشاعت کے ذرائع مدارس اورمراکز ہیں ، دعوت واراشاد کے لئے ضرورت کے پیش نظر چھوٹے بڑے اجلاس منعقد ہوا کرتے ہیں جس سے دلوں کواسلامی کرنوں سے مزین کیا جاتا ہے ۔
’’مرکزالتعلیم والدعوۃ الاسلامیہ وباشندگان تنہوا‘‘کے زیر اہتمام یکشبی اجلاس کا انعقاد بتاریخ ۱۹ ؍اپریل کو ہوا جس میں ملک وبیرن ملک سے مشتہر خطباء شامل ہوئے۔اجلاس کا آغازسلف صالحین کی روایت کے مطابق تلاوت قرآن مجید سے ہوا ۔عزیز م خورشید احمد متعلم مرکز کی تلاوت سے اجلاس کا آغاز ہوا بعد ازاں عبدالسلام انجمی ؔ نے حمد اور محمد اختر ریاضیؔ نے نعت رسول پاک اورخطبہ استقبالیہ نا چیز ضیاء الدین ریاضی نے پیش کیاجس میں مرکز کی مختصر تاریخ سامعین کے سامنے رکھتے ہوئے سبھی سامعین و سامعات اور معزز مہمانان گرامی کا صمیم قلب سے استقبال کیا ۔
واضح رہے کہ پروگرام نمازعشاء کے فورا بعد شروع کردیاگیا جس کے پہلے مقرر شیخ نسیم احمد مدنیؔ تھے انہو ں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اتحاد میں استحکام ہے جو مستحکم نہیں وہ آندھیوں کے زدمیں آکر چور چور ہوجاتے ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جلسہ شیخ شمیم احمد ندویؔ ناظم جامعہ سراج العلوم جھنڈانگر نے کہا کہ یہودونصاریٰ اسلام کی بیخ کنی چاہتے ہیں ، وہ اپنے مقصد کی حصولیابی کی تگ ودو میں ہیں ۔آج عالم اسلام کی حالت نہایت یشویشناک ہے جسکی تازہ مثال حالیہ اسلامی عالمی برادری کے اندر عدم اعتماد ہے جس کی بڑی وجہ آپسی ناچاقی اور عدم اتحاد ہے، آج پوری دنیا میں اسلام مخالف قوتیں ببانگ دہل یہ کہہ رہی ہیں کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا جبکہ اس کا کوئی ثبوت نہیں ملتاہے انہوں نے مزید کہا کہ اگر مسلمانان عالم اس الزام کو اپنا آلۂ کار بنائے ہوتے تو آج ہندوستان میں مسلمانوں کی تعداد مختصر نہ ہوتی بلکہ اکثریت میں ہوتے،اسلام اللہ کے رسولﷺ کے اصاف حمیدہ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے صالح کردار سلف صالحین کے نیک اثرات سے پھیلاہے ہندوستان میں ۸۰۰ سوسال حکومت کرنے کے باوجود مسلمانوں کا فیصدی تناسب ۱۶ہے ۔شیخ عبدالمنان سلفی ریکٹر جامعہ سراج العلوم جھنڈانگر ایڈیٹر ماہنامہ السراج نے تربیت اولاد پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی بے راہ روی کا سبب ان کی غیر ذمہ دارانہ تربیت اور دینی تعلیمات سے دوری ہے ۔ جناب مولانا محمدمعروف سراجیؔ نے شادی کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے نوجوانوں سے گذارش کی کہ جہیز جیسی قبیح عمل سے دور رہیں تبھی ہمارا معاشرہ پاک صاف شفاف ہوسکتا ہے جناب مولانا احمد حسین فیضیؔ نے ’’معراج رسولﷺ پر بہت ہی مدلل خطاب کیا فضیلہ الشیخ عبدالشکور اثریؔ استاذ جامعہ اثریہ دارالحدیث مؤنے ’’رزق حلال کی اہمیت اور حرام خوری کے نقصانات ‘‘ کے موضوع پر سیر حاصل خطاب کیا اور کہا کہ جس طرح سے مسلمانوں پر نماز روزہ زکوزۃ اور حج فرض ہے اسی طرح ایک مسلم پر فریضہ عائد ہوتا ہے کہ وہ سود خوری اور کسب حرام سے پرہیز کرے نوجوان مقررجناب مولانا ابوالکلام سلفی مقرر آئی پلس ٹی وی چینل ممبئی نے ’’ اس پر فتن دور میں ہم اپنے ایمان کی حفاظت کیسے کریں‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے دور میں جی رہے ہیں جس میں فحاشی اور بے حیائی عریانیت عام ہوچکی ہے ہمیں اس پرفتن دور میں گناہوں سے بچنے کے لئے اللہ اور اسکے رسولﷺ کے بتائے ہوئے طریقے پر چلنا ہوگا۔جیساکہ رسولﷺ نے ہمیں بتایا ہے ۔سامعین سے خطاب کرتے ہوئے جناب مولانا اشتیاق احمد سلفیؔ نے کہا ہمارا معاشرہ حقوق العباد کو یکسر بھول چکاہے جبکہ اس کے ادائیگی کی تاکید آئی ہے اللہ رب العالمین بروز قیامت بندوں کا حق بندوں پر چھوڑ دے گا اس لئےِ ہمیں اس معاملے میں چاق وچوبند رہنا چاہئے۔
سامعین وسامعات کی تعداد قیاس سے بھی زیادہ تھی جبکہ اس پروگرام کو لائیو فیس بک سے جوڑا گیا تھاجسے ملک اور بیرون ملک سے لوگوں نے لائیو سنا اس پروگرام کی مکمل کوریج عزیز ی مولاناحبیب اللہ ہادی ؔ نے اپنے فیس بک پیج ’’ جہیز کی لعنت‘‘سے پوری مستعدی کے ساتھ کی۔لائیو سننے والوں کی تعدا د ۶ ہزار سے زیادہ ہے،جبکہ ان کی نیابت سماج سیوی عالیجناب محمد رفیق عرف پلاپلم (پپرہوا)نے انجام دی۔
اس پروگرام کی صدارت شیخ شمیم احمد ندویؔ ؔ ناظم جامعہ سراج العلوم جھنڈانگر نیپال اور نظامت کا فریضہ ڈاکٹر فرید احمد سلفی ؔ ڈائریکٹر سلفیہ انٹر کالج نے بحسن وخوبی انجام دیا واضح رہے کہ اس پروگرام میں عوام وخواص کے علاوہ سماجی وسیاسی شخصیات نے بھی اپنی موجودگی کا ثبوت دیا۔ایک اندازہ کے مطابق ۱۵۰۰۰ پندرہ ہزار سے زیادہ سامعین و سامعات تھے اجلاس نماز فجر تک چلا اور شیخ کلیم اللہ مدنیؔ کے دعائیہ کلمات پر اختتام پذیرہوا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter