سینچورین ٹیسٹ تیسرے دن جنوبی افریقا کی فتح پر اختتام پذیر ہوگیا،سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 6 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان کے 149 رنز کا ہدف جنوبی افریقا نے 4 وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
پاکستان کی بیٹنگ لائن ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں 200 کا ہندسہ بھی عبور کرنے میں ناکام رہی،گرین کیپ نے پہلی اننگز میں 181 اور دوسری اننگز میں 190رنز پر ڈھیر ہوگئی، جب کہ جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 223 رنز بناکر آوٹ ہوئی۔
ٹیسٹ کا پہلا اور دوسرا دن بولرز کے نام رہا اور دونوں دن 15،15 وکٹیں گریں۔
ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم کے اوپنر میدان میں اترے تو دوسرے ہی اوورز میں حسن علی کی گیند پر اوپننگ بیٹسمین ایڈن مرکرم آوٹ ہوگئے۔
دوسری وکٹ کے لیے ہاشم آملہ اور ڈین ایلگر کے درمیان 119 رنز کی شراکت قائم ہوئی اور ڈین ایلگر 5 رنز بنانے کے بعد پارٹ ٹائم بولر شان مسعود کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔
ایلگر کے بعد کریز پر ڈی بروئن آنے جو دس رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہوگئے۔آملہ نے 63 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔
اپنے کیرئیر کا چھٹا ٹیسٹ میچ کھیل فاسٹ بولر اولیور نے میچ میں 11 وکٹ لئے اور فتح میں نمایاں کردار ادا کیا،یہ پہلا موقع ہے جب اولیور نے 10 یا اس سے زائد وکٹ حاصل کی ہیں۔
آپ کی راۓ