حیران کن طور پر دنیا میں ایک جگہ ایسی بھی ہے جہاں پر کرنسی نوٹ کلو کے بھائو بکتے ہیں۔
ہارجیسا حیران کن طور پر دنیا میں ایک جگہ ایسی بھی ہے جہاں پر کرنسی نوٹ کلو کے بھائو بکتے ہیں۔ افریقی ملک سومالیلنڈ میں سڑکوں پر نوٹوں کے بنڈل بکتے ہیں۔ کلو کے بھاؤ بکتے ان نوٹوں کے بنڈلز کی فروخت کیوجہ حیران کر دینے والی ہے ۔مقامی لوگ بتاتے ہیں کہ سال 1991 میں خانہ جنگی کے بعد سومالیہ سے الگ ہو کر سومالیلنڈ بن گیاتھا۔ سومالیلنڈ کو اب تک کسی بھی ملک نے بین الاقوامی طور پرمنظوری نہیں دی ہے ۔ ظاہر ہے کہ یہ ملک بے حد غریبی سے دو چار ہے ۔ یہاں نہ کوئی سرکاری نظام نافذ ہو پایا ہے اورنہ ہی کوئی روزگار ہے ۔سومالیلنڈ کی کرنسی شیلنگ ہے جس کا کسی بھی ملک میں کوئی وجود نہیں ہے ۔ علاوہ ازیں یہاں کرنسی کی قیمت اتنی بڑھ گئی ہے کہ اگر بریڈ بھی خریدنی ہو تو بورے میں بھر کر نوٹ لینے اور دینے پڑتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں صرف 500 اور 1000روپے کے بڑے نوٹ ہی چلتے ہیں۔ خبر کے مطابق قریب 650 روپے میں 50 کلو سے زیادہ شیلنگ خریدے جا سکتے ہیں۔
آپ کی راۓ