بھارت میں کمبھ میلے کے دوران 23کروڑزائرین کا پانی میں ڈبکی لگانے کا نیا ریکارڈ

5 مارچ, 2019

نئی دہلی(05 مارچ2019ء) بھارت میں سات ہفتوں تک جاری رہنے والا کمبھ میلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق انتظامیہ نے بتایا کہ اس مذہبی اجتماع کے دوران 23کروڑ سے زائدہندو زائرین نے دریا کے مقدس پانی میں ڈبکی لگائی، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

ہندو عقیدے کے مطابق دریائے گنگا، جمنا اور سرسوتی کے سنگم پر نہانے سے تمام گناہ دھل جاتے ہیں۔ سات ہفتوں تک جاری رہنے والے اس میلے کے دوران پانچ مرتبہپانی میں ڈبکی لگانے کی مذہبی رسم پوری کی جاتی ہے۔ کمبھ کو دنیا میں سب سے بڑا مذہبی اجتماع کہا جاتا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter