دُبئی: بچوں کا گلہ گھونٹنے والی بدبخت ماں کو سزا ہو گئی

7 مارچ, 2019

دُبئی(7 مارچ 2019ء ) عدالت نے ایک بنگلہ دیشی خاتون کو اپنے بچوں کا دم گھونٹ کر اُنہیں جان سے مارنے اور پھر خود کُشی کرنے کی کوشش کے الزام میں پانچ سال کے لیے جیل بھیج دیا۔ یہ واقعہ گزشتہ سال اپریل میں پیش آیا تھا جب دُبئی میں اپنے خاوند کے ساتھ مقیم خاتون نے اپنے دو نوں بچوں کے منہ پر تکیہ رکھ کر اُنہیں جان سے مارنے کی کوشش کی اور پھر خود اپنی کلائی کاٹ کر خُود کُشی کی بھی کوشش کی۔عدالت میں مقدمے کی سماعت کے موقع پر ملزمہ نے بتایا کہ اُسے خود نہیں معلوم کہ اُس نے اپنے بچوں اور خود کو مارنے کے کوشش کیوں تھی ۔ 25 سالہ ملزمہ کے 39 سالہ خاوند نے بتایا کہ جب وہ اپنے دفتر سے گھر واپس آیا تو دونوں بچے بے حِس و بے حرکت پڑے تھے جبکہ اُن کے قریب ہی ماں بھی بے سُدھ پڑی تھی اور اُس کی کٹی ہوئی کلائی سے خون کی دھاریں بہہ رہی تھیں۔

یہ منظر دیکھ کر اُس نے اپنے بھائی کو فون کر کے بُلا لیا۔ جنہوں نے ماں اور بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے قریب المرگ بچوں اور اُن کی ماں کو سر توڑ کوششوں سے بچا لیا۔ بچوں کے چچا نے بتایا کہ جب وہ گھر پہنچا تو دوچار سالہ بھتیجا بہت آہستہ آہستہ ہِل رہا تھا جبکہ اُس کے دو سالہ چھوٹے بھتیجے میں کوئی حرکت معلوم نہیں ہو رہی تھی۔ عدالت نے خاتون کو اپنے بچوں کے قتل کی سازش کے الزام میں پانچ سال کے لیے جیل بھیج دیا اس کے علاوہ 2 ہزار درہم کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter