یورپی یونین کا گوگل پر ڈیڑھ ارب ڈالر جرمانہ

21 مارچ, 2019

نامور سرچ انجن گوگل پر یورپی یونین کی جانب سے ڈیڑھ ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

گوگل پر یہ جرمانہ اشتہارات کی تلاش میں مدد دینے والے حریف سرچ انجنوں کو بلاک کرنے پر کیا گیا۔

یورپی یونین ریگولیٹرز کی کمشنر مارگیرٹی ویسٹیگر نے کہا کہ گوگل نے آن لائن تشہیر میں دیگر ویب سائٹس کو روکنے اور اپنی بالادستی برقرار رکھنے کے لئے ایڈ سینس پلیٹ فارم کے علاوہ بروکرز کا بھی استعمال کیا۔

کمشنر مارگیرٹی ویسٹیگر نے گوگل ایڈسینس کے ذریعے آن لائن تشہیری بزنس کے خلاف چلنے والے طویل تحقیقات کے نتائج پیش کرتے ہوئے تیسری مرتبہ جرمانے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ دو سال میں یورپی یونین کی جانب سے گوگل پر کیا جانے والا یہ تیسرا جرمانہ ہے۔

گوگل پر کیا جانے والا جرمانہ پاکستانی روپے کے مطابق دو سو آٹھ ارب روپے بنتا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter