كئير خبر كا اثر:نبی اکرم (ص)کی تصویر چھاپنےپر مصنف اور پبلشر نے مسلمانوں سے معافی مانگی

12 اپریل, 2018

كئير خبر کاٹھمنڈو     

آج  اتھاری پبلیکیشن کے ذمہ داران  اور مصنف نے تحریری طور نیپالی مسلمانوں سے معافی مانگ لی ہے – خیال رہے گزشتہ کل کیر خبر نے اس اشو کو شدّت سے اٹھایا تھا جس میں مذکورہ پبلشر نے نبی اکرم کی تصویر شایع کر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا تھا ۔ ملک کے مسلمان شدید غم و غصّے میں تھے – کیر خبر کی ٹیم اور   اسلامی سنگہ کے صدر نے پبلشر کے سامنے  معاملہ کی نزاکت کو واضح کیا۔ مسلمان کسی قیمت پر اسے برداشت نہیں کرسکتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تصویر بنائی جائے۔ اگر ملک کے عام مسلمانوں تک یہ بات پھیل جائے تو ان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا ہے ہر مسلمان اسے اپنے محبوب نبی کی توھین سمجھتا ہے اس لئے فوری طور پر کیا کرسکتے ہیں آپ لوگ کیجئے۔ پبلشرز سے کہا گیا کہ تمام کتابیں واپس منگوایئے اور اسے تلف کردیجئے ورنہ آگے کیا ہوگا اور مسلمان آپ کے خلاف کیا کریں گے کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔ اگر  مسلمانوں کے بارے میں کچھ لکھنا ہے تو مسلمانوں سے پوچھ کر لکھیں اور چھاپیں آخر میں پبلشر اور مصنف نے شرمندگی کا اظہار کیا اور اپنی غلطی کا پورا اعتراف کیا دوبارہ ایسا نہیں کریں گے یقین دہانی کرائی ہے کل کے اخبار میں بھی ہم۔معذرت دیں گے اور تمام کتب جمع کریںگے  اس پر ٹی پیکس یا سادہ ورق لگاکر اسے مٹادیں گے  اور آئندہ جب بھی اسلام اور مسلمان کے بارے میں لکھنا ہوگا تومسلم علماسے پوچھ کر لکھیں گے-

کیر خبر کے توسط سے  پبلشر نے تمام مسلمانوں سے معافی مانگی ہے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter