This is unknown. The film industry NEVER gives primary credits incl credit on film posters to lyricists/composers on song created under remake rights. At the max- credits are provided at end credits of a film.
بھارتی ویب سائٹ ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی زندگی پر مبنی فلم پر اداکارہ شبانہ اعظمی نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس گیت کے لیے اُن کے شوہر جاوید اختر کو فلم میں سراہا جارہا ہے اُس گیت کا تعلق ہر گز جاوید اختر سے نہیں ہے۔
فلم بنانے والوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے شبانہ اعظمی نے مزید کہا ہے کہ فلم میں جاوید اختر کو بے جا سراہا جانے کی وجہ صرف اور صرف عوام کو گمراہ کرنا ہے کیونکہ جس گیت کا سہرا جاوید اختر کو زبردستی پہنایا جارہا ہے دراصل وہ گیت سب سے پہلے دیپا مہتاکی فلم ’ارتھ 1947‘ میں شامل کیا گیاتھا۔
اس کے علاوہ شبانہ اعظمی نے بتایا کہ اُن کے شوہر جاوید اختر نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی زندگی پر مبنی فلم پر کوئی بھی گیت نہیں لکھا، ایسا کوئی بھی معاہدہ اُن کا فلم بنانے والوں کے ساتھ نہیں ہوا۔ جاوید اختر نے صرف ایک مرتبہ بھارتی وزیرِاعظم مودی کے لیے گانا لکھا تھا اور وہ ’ارتھ 1947‘ نامی فلم کے لیے تھا۔
فلم کےپروڈیوسر سندیپ سنگھ نے اس کے جواب میں صفائی دیتے ہوئے کہا ہےکہ اُن کی ٹیم نے یہ گیت پرانی فلم سے اخذکیا ہے جسے خود جاوید اختر نے لکھا تھا اوریہی وجہ ہے کہ اُن کو اس فلم میں سراہا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیرِاعظم مودی پر بننے والی فلم 20 مارچ کو ریلیز کی جاچکی ہے
This is unknown. The film industry NEVER gives primary credits incl credit on film posters to lyricists/composers on song created under remake rights. At the max- credits are provided at end credits of a film.
Its quite clear this was done with deliberate intentions to mislead public into believing that @Javedakhtarjadu has written the songs for Mr PM Narendra Modi when the song Ishwar Allah Tere JahaN meiN is from @IamDeepaMehta film 1947Earth.
آپ کی راۓ