بھارتی وزیراعظم مودی کی زندگی پر مبنی فلم کی ریلیز اپوزیشن جماعتوں کے اعتراضات کے بعد روک دی گئی
بھارت میں لوک سبھا انتخابات سے چند روز پہلے فلم کی ریلیز پر اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن میں شکایت کی تھی کہ انتخابات سے ایک ہفتے پہلے فلم کی ریلیز انتخابی قوانین کی خلاف ورزی میں آتی ہے.
جس کے بعد الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن نے فلم کی ریلیز کی اجازت نہیں دی، مودی کی زندگی پر بننے والی فلم کو کل ریلیز ہونا تھا،فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا.
آپ کی راۓ