ایران میں بارش اور سیلاب سے2.6ارب ڈالر کا نقصان
تہران ….ایران میں حالیہ ہفتوں میں ہونیوالی بارش اور سیلاب سے 2.2سے 2.6ارب ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ 76افراد ہلاک ہو چکے ۔وزیرداخلہ عبدالرضا رحمانی فاضلی نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ 25صوبے اور ملک بھر میں 4400سے زائد دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے ۔ گھر ، سڑکیں ، انفرااسٹرکچر اور زرعی اراضی کو بری طرح نقصان پہنچا ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ نقصان کا تخمینہ 300سے 350ٹریلین ایرانی ریال لگایا گیا ہے جو 2.2سے 2.6بلین ڈالر بنتا ہے ۔ایرانی وزیر ٹرانسپورٹ نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ سیلاب سے 725پل سیلابی ریلے یا لینڈ سلا ئڈنگ سے مکمل تباہ ہوئے ۔ 14ہزار کلو میٹر طویل سڑکوں کو نقصان پہنچا ۔
ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ بارش اور سیلاب سے پہنچنے والے نقصانات کا معاوضے ادا کیا جائے گا ۔ صدر روحانی نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کیلئے2ارب ڈالر نکالنے درخواست کی ہے ۔ خامنہ ای نے اصولی طور پر رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔
نیشنل ایرانی آئل کمپنی کے ایک اہلکار کریم زبیدی نے مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ سیلاب سے انرجی سیکٹر کو کتنا نقصان پہنچا تاہم مغربی ایرن میں واقع کچھ آئل فیلڈز پر پیداوار روک دی گئی ہے ۔
آپ کی راۓ